کٹھوعہ:21، جنوری: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں جمعہ کو ایک منی بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موت ہوئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ شام کے وقت بلاور کے سیلا گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے ایک بلائنڈ موڑ کرتے ہوئے نجی بس کا کنٹرول کھو دیا۔ پولیس کے مطابق بس مونڈلی گاؤں سے دھنو پارول گاؤں جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک 60 سالہ خاتون سمیت چار افراد کو ریسکیورز نے موقع پر مردہ پایا، جب کہ 16 دیگر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔( پی ٹی آئی)




















