ریاسی16، جنوری : ریاسی کے مہور سب ڈویژن کے بٹھوئی گاؤں کا ایک شخص پیر کو پہاڑی کی چوٹی سے گر کر فوت ہوگیا.
حکام نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ قمر الدین (37) ولد محمد اسماعیل ساکن بٹھوئی کے نام سے ایک شخص پراسرار حالات میں ماگرپتھ، پائین بٹھوئی علاقہ کے قریب پہاڑی کی چوٹی سے گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا.
دریں اثنا، پولیس نے کہا کہ اس معاملے کی قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی ہے.