کولگام، 25 جنوری : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ کے ویسو علاقے میں بدھ کی صبح ایک بیمار سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
ایک سرکاری اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کے پی کالونی ویسو میں تعینات 48/F Coy کا سپاہی پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھا اور آج صبح اسے دل کا دورہ پڑا۔
انھوں نے بتایا کہ انھیں فوری طور پر جی ایم سی اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر انھیں مردہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موت کی بظاہر وجہ دل کا دورہ پڑنے سے معلوم ہوتی ہے۔
فوجی کی شناخت یوپی کے پیارے لال یادو کے طور پر کی گئی ہے اور وہ سی آر پی ایف میں سب انسپکٹر کے طور پر لگا تھا۔( کے این او)