سری نگر: 25،جنوری: یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار کو صدر پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔
ایک سرکاری اہلکار نے نیوز ایجنسی -کے این او کو بتایا کہ اے ڈی جی پی وجے کمار کو میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے تمغہ سے نوازا گیا۔ صدر کا پولیس میڈل ملک میں پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے لیے سب سے بڑا سروس میڈل ہے.




















