سری نگر:22 ،جنوری: سری نگر ضلع کے عیدگاہ علاقے میں آج شام گرینیڈ حملے میں ایک شہری معمولی زخمی ہوا۔ سری نگر پولیس نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’عید گاہ کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک گرینیڈ پھینکا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اعجاز احمد دیوا ولد عبدالرشید دیوا، عمر 32 سال ساکنہ سنگم سری نگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اسے علاج کےلیے اسپتال منتقل کیا گیااور حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملوثین کو پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا،”۔



















