• Latest
  • Trending
خواتین پر پابندیوں سے افغستان دنیا میں تنہا ہوجائے گا : افوام متحده

خواتین پر پابندیوں سے افغستان دنیا میں تنہا ہوجائے گا : افوام متحده

جنوری 22, 2023
قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف کے جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف کے جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

جنوری 25, 2023
سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال، LMVs کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت

جموں و کشمیر میں بارش، برف باری؛ گلمرگ میں 8 انچ تازہ برف باری

جنوری 25, 2023
اے ڈی جی پی کشمیر کو آر ڈے کے موقع پر صدر پولیس میڈل سے نوازا گیا

اے ڈی جی پی کشمیر کو آر ڈے کے موقع پر صدر پولیس میڈل سے نوازا گیا

جنوری 25, 2023
رامبن میں چٹانیں کھسک آئیں، ڈرائیور کی موت، 2 زخمی

رامبن میں چٹانیں کھسک آئیں، ڈرائیور کی موت، 2 زخمی

جنوری 25, 2023
دیور کپواڑہ میں مبینہ طور پر بس کی زد میں آکر راہگیر کی موت

دیور کپواڑہ میں مبینہ طور پر بس کی زد میں آکر راہگیر کی موت

جنوری 24, 2023
اقوام متحدہ نے تعلیم کا عالمی دن افغان طالبات کے نام کر دیا

اقوام متحدہ نے تعلیم کا عالمی دن افغان طالبات کے نام کر دیا

جنوری 24, 2023
مظاہرین پر کریک ڈاون  کے خلاف آمریکہ ، یورپ اور برطانیہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

مظاہرین پر کریک ڈاون کے خلاف آمریکہ ، یورپ اور برطانیہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

جنوری 24, 2023
ریاستی درجے کی بحالی جموں وکشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،باہر کے لوگ یہاں سارے امور چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

دگ وجے سنگھ کی رائے کے ساتھ متفق نہیں ہوں:راہل گاندھی

جنوری 24, 2023
شوپیان میں ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے فوت

گاندربل میں رائس ملنگ فیکٹری میں ایک شخص کی موت

جنوری 23, 2023
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل رشتہ ازدواج میں منسلک

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل رشتہ ازدواج میں منسلک

جنوری 23, 2023
ریاستی درجے کی بحالی جموں وکشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،باہر کے لوگ یہاں سارے امور چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

ریاستی درجے کی بحالی جموں وکشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،باہر کے لوگ یہاں سارے امور چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

جنوری 23, 2023
یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر میں سخت سیکیورٹی انتظامات

یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر میں سخت سیکیورٹی انتظامات

جنوری 23, 2023
بدھ, اگست 5, 2026
ہمارے ساتھ تشہیر کریں
English اردو
  • ہوم پیج
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • کھیل
  • بین اقوامی
  • ہم سے رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • کھیل
  • بین اقوامی
  • ہم سے رابطہ کریں
No Result
View All Result
اردو Asian News Hub

Edition

English اردو
No Result
View All Result
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • پیر پنجال
  • تعلیم
  • صحت
  • کھیل

خواتین پر پابندیوں سے افغستان دنیا میں تنہا ہوجائے گا : افوام متحده

Asian News Hub Webdesk by Asian News Hub Webdesk
جنوری 22, 2023
in بین اقوامی
A A
0
خواتین پر پابندیوں سے افغستان دنیا میں تنہا ہوجائے گا : افوام متحده
  • واٹس ایپ پر شیئر کریں۔
  • فیس بک
  • لنک کاپی کریں
  • Share

کابل 22 جنوری : افغانستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے وفد کا کہنا ہے کہ خواتین پر پابندیوں سے افغانستان دنیا میں تنہا ہوجائے گا، ملک پہلے ہی افسوس ناک انسانی بحران کا شکار ہے، ہمیں اسے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیں۔

بین الاقوامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے افغانستان کا دورہ کرنے والا اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغان خواتین کی مدد کرنی چاہیے۔

آپ کو بھی پسند آ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ نے تعلیم کا عالمی دن افغان طالبات کے نام کر دیا

اقوام متحدہ نے تعلیم کا عالمی دن افغان طالبات کے نام کر دیا

جنوری 24, 2023
مظاہرین پر کریک ڈاون  کے خلاف آمریکہ ، یورپ اور برطانیہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

مظاہرین پر کریک ڈاون کے خلاف آمریکہ ، یورپ اور برطانیہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

جنوری 24, 2023
چین، برفانی تودہ گرنے سے 28 افراد لقمہ اجل

چین، برفانی تودہ گرنے سے 28 افراد لقمہ اجل

جنوری 23, 2023
کیلی فورنیا کے ایشیائی اکثریتی آبادی والے شہر میں فائرنگ کم از کم 10 افراد ہلاک

کیلی فورنیا کے ایشیائی اکثریتی آبادی والے شہر میں فائرنگ کم از کم 10 افراد ہلاک

جنوری 22, 2023
Load More

افغان عوام کی فوری مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے قانونی ماہرین نے افغانستان میں قانونی حکمرانی اور عدالتی آزادی کے خاتمے کو ’انسانی حقوق کی تباہی‘ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ قانونی نظام میں خواتین کو شامل نہ کرنے پر انتہائی تشویش ہے۔

کابل کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے وفد میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل امینہ محمد، اقوام متحدہ خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما باہوس اور اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے سیاست، امن کی تعمیر اور امن آپریشن خالد کھاری بھی شامل تھے۔

اقوام متحدہ کے وفد میں 2 سینئر ترین مسلم خواتین شامل تھیں۔

ان میں سے ایک سیکرٹری جنرل امینہ محمد اقوام متحدہ کی سینیر ترین افسر میں شامل ہیں اور خالد کھاری بھی مسلم ہیں.

طالبان کی جانب سے امینہ محمد کی سربراہی میں آل مسلم وفد کی سفارشات کو مسلم مخالف پروپیگنڈے کے طور پر پیش کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ تمام اراکین ریاست کے ساتھ اپنی مشاورات سامنے رکھے گا اس طرح وفد کے نتائج افغانستان کے حوالے سے عالمی پالیسیوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے وفد کاکہنا تھا کہ افغانستان میں 4 روزہ وفد کا مقصد صورتحال کا اندازہ لگانا، طالبان حکام سے بات چیت کرنا اور افغان عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے یکجہتی کا اظہار تھا،۔

کابل اور قندھار میں طالبان حکام سے ملاقات کے دوران وفد نے طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیمی اداروں اور دفتر جانے پر پابندی کے حالیہ احکامات کے حوالے سے اندیشہ کا اظہار کیا۔

امینہ محمد کا کہنا تھا کہ ’میرا پیغام بہت واضح تھا، افغان خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں لگا کر انہیں مستقبل میں گھر کی چار دیواری تک محدود رکھ لینا، ان کے حقوق کی خلاف ورزی اور معاشرے کو ان کی خدمات سے محروم کردینے کے حوالے سے ہم نے تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’افغانستان کی جانب سے ایسے اقدامات کے ذریعے افسوس ناک انسانی بحران کے درمیان وہ خود دنیا سے الگ کررہا ہے ہمیں اسے روکنے کے لیے سب کچھ کرنا چاہیے۔ ’

کابل، قندھا اور ہرات کے دورے کے دوران وفد نے متاثرہ عوام، انسانی حقوق کے ورکرز، سول سوسائٹی اور دیگر اہم شعبوں کے ارکان سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما باہوس کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کی ہمت اور جدوجہد کے ساتھ اپنے اوپر عائد پابندیوں کو انکار کیا اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم ان خواتین کی مدد کریں۔

سیما باہوس اردنی سفیر ہیں اور اقوام متحدہ خواتین کی تیسری ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو ہورہا ہے وہ خواتین کے حقوق کا سنگین بحران اور بین الاقوامی برادری کے لیے خبردار ہونے کا اشارہ ہے، اقوام متحدہ کی خواتین تمام افغان خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کی بحالی کے لیے مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔

افغانستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے وفد سے قبل خلیج اور ایشیا میں افغانستان کے بارے میں اعلیٰ سطحی مشاورت کی گئی تھی۔

وفد نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، اسلامی ترقیاتی بینک کی قیادت، انقرہ اور اسلام آباد میں افغان خواتین کے گروپ اور دوحہ میں قائم افغانستان کے سفیر اور خصوصی سفارت کارکے گروپ سے بھی ملاقات کی۔

وفد نے افغان حکومت کی قیادت اور مذہبی رہنماؤں کو خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے کردار نبھانے اور افغان عوام کی مدد کرنے میں کردار نبھانے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کی آزاد انسانی حقوق کی ماہر نے کہا کہ طالبان کی جانب سے افغان عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برپا کرکے خواتین کو قانونی نظام سے بے دخل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ افغانستان میں 250 سے زائد خواتین ججز، سیکڑوں خواتین وکلا، مدعی کو بے دخل کردیا گیا ہے جبکہ کئی خواتین ججز ملک سے فرار ہوکر چھپ گئی ہیں۔

Post Views: 1,103
  • واٹس ایپ پر شیئر کریں۔
  • فیس بک
  • لنک کاپی کریں
  • Share

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

تلاش کریں

No Result
View All Result

تازہ ترین خبریں

قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف کے جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف کے جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

جنوری 25, 2023
سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال، LMVs کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت

جموں و کشمیر میں بارش، برف باری؛ گلمرگ میں 8 انچ تازہ برف باری

جنوری 25, 2023
اے ڈی جی پی کشمیر کو آر ڈے کے موقع پر صدر پولیس میڈل سے نوازا گیا

اے ڈی جی پی کشمیر کو آر ڈے کے موقع پر صدر پولیس میڈل سے نوازا گیا

جنوری 25, 2023
رامبن میں چٹانیں کھسک آئیں، ڈرائیور کی موت، 2 زخمی

رامبن میں چٹانیں کھسک آئیں، ڈرائیور کی موت، 2 زخمی

جنوری 25, 2023
دیور کپواڑہ میں مبینہ طور پر بس کی زد میں آکر راہگیر کی موت

دیور کپواڑہ میں مبینہ طور پر بس کی زد میں آکر راہگیر کی موت

جنوری 24, 2023
Facebook Instagram Twitter Youtube
اردو Asian News Hub

Asian News Hub ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو سری نگر J&K، بھارت سے کام کرتا ہے۔

خبروں کا زمرہ

ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

© 2018-2023 Asian News Hub جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • کھیل
  • بین اقوامی
  • ہم سے رابطہ کریں

© 2018-2023 Asian News Hub جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا۔

Share via
    اس کا اشتراک
    • واٹس ایپ پر شیئر کریں۔
    • فیس بک
    • لنک کاپی کریں
    • Share