کیف:جنوری، 18:یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے ، جس میں یوکرینی وزیر داخلہ اور 3 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 15 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے "بی بی سی "کے مطابق دارالحکومت کیف کے مشرقی مضافاتی علاقے میں ایک نرسری کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق حادثے میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیر کے علاوہ وزارت داخلہ کے 8 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں ان کے ڈپٹی وزیر سٹیٹ سیکریٹری بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے عالمی معیشت میں سرد بازاری جاری ہے، جبکہ مختلف ممالک کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے ، خبر رساں ادارے کے مطابق ڈینس مونسٹیر کی ہلاکت روس یوکرین جنگ میں ہونے والی سب سےبڑی ہلاکت ہے ، لیکن تاحال یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کسی حادثے کے باعث گرا یا پھر کسی جنگی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔























