کاٹھ مانڈو 15 جنوری : یتی ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو نیپال میں 72 افراد کے ساتھ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
سدرشن برٹولا نے اے ایف پی کو بتایا، "طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان ہیں. ریسکیو جاری ہے، ہمیں ابھی نہیں معلوم کہ کوئی زندہ بچ گیا ہے یا نہیں۔”























