ابوظہبی، 20 جنوری : متحدہ عرب امارات نے مسلسل چوتھے سال عالمی دہشت گردی کے انڈیکس (جی ٹی آئی) میں اپنی پوزیشن اور پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔
متحدہ عرب امارات کو دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے والے متعدد ممالک میں سب سے محفوظ سمجھا جاتا ہے، جو دہشت گردی کی سرگرمیوں کے پھیلاؤ کے "بہت کم” خطرے کے ساتھ دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
یہ درجہ بندی انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کے نتائج پر مبنی ہے، جو انڈیکس کے لیے ذمہ دار اور اپنے نتائج ہرسال شائع کرتا ہے۔
عالمی دہشت گردی انڈیکس ان اشاریوں میں سے ایک ہے جن کی نگرانی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) کرتی ہے۔ اس کے ڈیٹا کے لیے وزارت کے عالمی امن و استحکام کے اقدام سے معاونت لی جاتی ہے۔ اس اقدام کے تحت، انڈیکس کے اعداد و شمار کو وزارت کی طرف سے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں، خصوصی تحقیقی اداروں اور مراکز، اور انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس جیسے بااثر بین الاقوامی ذرائع کے ساتھ رابطے کے ذریعے مدد حاصل ہے۔
وزارت خارجہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے یو اے ای کی کوششوں کے بارے میں قومی رپورٹس بھی فراہم کرتا ہے،جس میں انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں وزارت کے فعال کردار، متعلقہ ایجنسیوں اور حکومتی تکنیکی کمیٹیوں کی وضاحت شامل ہوتی ہے۔
گلوبل ٹیررازم انڈیکس مختلف سماجی اور اقتصادی حالات اور بااثر جیو پولیٹیکل عوامل کے تجزیے کی بنیاد پر گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دہشت گردی کو متاثر کرنے والے عالمی رجحانات اور نمونوں کا ایک جامع خلاصہ فراہم کرتا ہے۔























