سری نگر، 20 جنوری : جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 24 گھنٹوں کے لئے کم از کم دس اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق جے کے ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع میں 2500 میٹر سے اوپر اور کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں 2000 میٹر سے اوپر والے علاقوں میں ‘کم’ خطرے کی سطح کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔
اسی طرح، ڈیزاسٹر مینیجر اتھارٹی نے ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن اضلاع میں 2500 میٹر سے زیادہ ‘درمیانی’ خطرے کی سطح کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مطلع شدہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔